سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً ضلع سوات کا منفرد اور جدید 500 بستروں کے سیدو ہسپتال میگا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جہاں باقاعدہ طور پر مختلف شعبوں کے اوپی ڈیز وارڈوں سمیت منتقل ہو چکے ہیں اور ان میں میڈیکل وارڈ اے اور بی، کارڈیالوجی، لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ مکمل طور پر تمام سہولیات کے ساتھ وہاں شفٹ ہوچکے ہیں اور باقاعدہ طور پر عوام کو طبی خدمات فراہم کررہے ہیں جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں ای این ٹی، چلڈرن، سرجیکل اے، سکن اور دیگر وارڈز اور او پی ڈیز بھی منتقل کر دئیے جائیں گے اس کی بدولت یہ ہسپتال پورے ڈویژن میں ہر قسم کے امراض کے علاج کا بہترین مرکز بن جائے گا انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں آنے والے دنوں میں بہت سی تبدیلیاں اور بہتری آرہی ہے ہمارے اقدامات سے واضح ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کی نئی عظیم الشان عمارت میں داخل مریضو ں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ نئے ہسپتال میں ہر قسم کے مریضوں کیلئے تمام جدید طبی سہولیات ہونگی اور ڈاکٹر ہسپتال میں داخل مریضوں کی بھرپور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہر معاشرے کا نصب العین ہونا چاہئے طب ایک مقدس پیشہ ہے کیونکہ اس کی بدولت دکھی انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا موقع ملتا ہے چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں اور پروفیسروں کے ہمراہ جدید ہسپتال، میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں کی عیادت کیساتھ ساتھ وہاں مہیا کردہ سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
فضل حکیم کا سیدوہسپتال کی نئی عمارت میں داخل مریضو ں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ
