سوات(مارننگ پوسٹ)ایف ٹی ایس کو ختم کرکے دوبارہ این ٹی ایس کو امتحانات کی سونپ دئے جائے۔ایف ٹی ایس نے غیر معیاری امتحانات لے کر امیدواروں کو شدیدذہنی کوفت میں مبتلاکردیاہے۔غیرمعیاری ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ عملہ بھی بالکل غیرشائستہ اور تعاؤن سے عاری ہے۔امیدواروں کو پرسکون ماحول دینے کی بجائے انکو ذہنی اذیت دے کر ٹینشن میں مبتلا کردیتے ہیں۔جبکہ پرچہ کے آؤٹ ہونے سے ان کی کارکردگی کو چارچاند لگ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کانجو سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سیداحسان الرحمن نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف ٹی ایس کا عملہ انتہائی غیرشائستہ اور تعاؤن سے عاری ہے۔امیدواروں کے ساتھ عملہ کاررویہ بالکل غیر شائستہ ہوتاہے۔جبکہ امیدواروں کی راہنمائی کی بجائے انکو مزید تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی بیٹی کا امتحان جس ادار ے میں تھا وہاں پر اس کو کمرہ نمبر20میں جگہ بتائی گئی جبکہ وہاں پر کل17کمرے تھے۔عملہ کے افراد سے باربار پوچھنے پر وہ میری بیٹی کو ٹرخاتے ٹرخاتے اس کا ایک گھنٹہ کا وقت ضائع کردیا۔جبکہ اسکی جگہ کمرہ نمبر17میں نکل آئی۔لیکن دوسری طرف عملہ کے افراد اسکو بیٹھانے کی بجائے اسکو یہ کہہ کر امتحان میں بیٹھنے سے منع کررہے تھے کہ تم ایک گھنٹہ لیٹ ہو۔جس پرمیری بیٹی خوب روئی اور بہت منت سماجت کی تب کہیں جاکر انہوں نے اسکو بیٹھنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہاکہ اپنی بیٹی کو دودن امتحانی مرکز لے جاتے ہوئے میرے 1600روپے خرچہ آیاہے جبکہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ دوردراز علاقوں سے آئے لوگوں کا کتنہ خرچہ ہواہوگا۔دوسری طرف ٹیسٹ کے آؤٹ ہونے سے ان کی کارکردگی کو چارچاند لگ گئے ہیں۔جس پر انہوں نے ٹیسٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا لیکن یہ تک نہ سوچا کہ غریب بے روزگار ہزاروں لوگوں کے انہوں نے کتنے لاکھوں روپے ضائع کئے ہونگے۔اور مزید کتنے ضائع کریں گے۔کیونکہ یہ ہزاروں لوگ پھر امتحان دینے آئیں گے۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ پرچہ آؤٹ کرنے والے کی سزا کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت وقت ایف ٹی ایس کو ختم کرکے دوبارہ این ٹی ایس کو امتحانات سونپ کر ایف ٹی ایس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکرکے غیرمعیاری پرچہ جات و امتحانات کے بارے میں کڑی سے کڑی بازپرس کرکے ان کا قبلہ درست کرائے تو دوسری طرف پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث افراد کو بڑی سے بڑی سزادے کر نشان عبرت بنادے تاکہ پھر کوئی کرپشن کا سہارالے کر دوسروں کے حق پر ڈھاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔
سوات ،ایف ٹی ایس نے غیر معیاری امتحانات لے کر امیدواروں کو شدیدذہنی کوفت میں مبتلاکردیا،سیداحسان الرحمن
