سوات(مارننگ پوسٹ) بے ہانگ یونیورسٹی چائنہ کی جانب سے سوات کے لیے مزید تعلیمی وظائف جاری، ایس پی ایس کالج کے خلیل اللہ چائینہ کے لیے روانہ ہوگئے، سوات کے 16بچے پہلے سے چائینہ میں وظیفہ حاصل کرکے پڑھ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق بے ہانگ یونیورسٹی چائنہ (Beihang University China)نے مزید 4 تعلیمی وظائف ایس پی ایس کالج سوات کو جاری کردیے۔ اب تک ایس پی ایس کالج کے 16 بچے چائینہ میں یہ وظیفہ حاصل کرچکے ہیں۔ امسال سوات سے خلیل اللہ چائینہ کے لیے روانہ ہوئیجس کے ساتھ اب یہ تعداد 17 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کالج کے دو اساتذہ نے ایم ایس ڈگری مکمل کی ہے اور اب وہ سوات میں درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ پرنسپل ایس پی ایس کالج افتخار علی نے اس موقع پر بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ مستقبل کے سپر پاور چائینہ نے پاکستان میں تعلیمی وظائف دینے کے سلسلہ میں ایس پی ایس کالج کا انتخاب کیا۔ اور اس سے بڑے فخر کی بات یہ ہے کہ سوات کے بچے چائینہ کی چوٹی کی یونیورسٹی میں پڑھ کر واپس آئیں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
#Behang #University #China #Swat #SPS #School