سوات(مارننگ پوسٹ)، مینگورہ ینگ مین امانکوٹ فٹبال ٹیم نےگراسی گراونڈ میں جاری پہلا مغفور جان طوطا مرحوم چمپین ٹرافی کےسیمی فائنل میچ میں، جارحانہ انداز میں ڈی ایف اے مرادن کو 3-0 نتیجے کیساتھ شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مینگورہ شہر کےگراسی فٹبال اسٹیدیم میں ہونے والے مغفور جان طوطا مرحوم چمپین ٹرافی کے سیمی فائنل مرحلے میں ینگ مین ایف سی اور ڈی ایف اے مردان کے درمیان مقابلہ کافی دلچسب رہا۔
ینگ مین امانکوٹ کی جانب سے پہلا گول "رضوان” نے میچ کے پہلے حاف میں کیا جس کے بعد "خالد خان” نے دوسرا گو ل کردیا
میچ کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ینگ مین امانکوٹ کی جانب سے "آصف خان” نے تیسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی،
فائنل میچ، 30 اگست کو کھیلا جائیگا