سوات( مارننگ پوسٹ )تھانہ سیدوشریف کے علاقہ گلکدہ نمبر 2 سے 19 ستمبر کو پولیس نے غیرقانونی طور پر نابالغ بچے کو بغیر کسی مقدمہ کے اٹھایا تھا جس کو معلوم وجوہات کے بنیاد پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے دو دن غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد میڈیا نے معصوم بچے کے ساتھ ہونیوالے واقعہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام و ذمہ داروں کے سامنے لایا جس پر سیدوشریف پولیس نے 21 ستمبر کو مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا جسے عدالت نے فوری طور پر بچے کو ضمانت پر رہا ہونے کا حکم دیا،جبکہ بعدازاں سوات پولیس کے سوشل میڈیا صفحہ سے اس واقعہ کو من گھڑت قرار دینے کی ناکام کوشش بھی کی گئی ،سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے فوری تحقیقات کرکے خلاف قانون کام کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
سوات پولیس سوشل میڈیا پیج سے نابالغ بچے کو پکڑنے کے واقعہ کو من گھڑت قرار دینے کی ناکام کوشش
