سوات(مارننگ پوسٹ) اپرسوات پاکستان پیپلزپارٹی کو بچانے اورمضبوط بنانے کیلئے کارکنوں کا ایکا، تنظیم سازی مکمل، صدرنجیب اللہ خان، جنرل سیکرٹری محمدافضل خان منتخب کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رز پاکستان پیپلزپارٹی اپرسوات کے دیرینہ کارکنوں کااجلاس منعقد کیاگیا، اجلاس میں سابقہ صدرسعداللہ خان، سابقہ جنرل سیکرٹری میاں حسین احمد، نجیب اللہ انجم آف توتکے مٹہ، میاں زیب خان، شاہ جی آف مدین، عبدالجبار خان، خورشیدعلی خان بہادرخیل یوتھ صدر ملاکنڈڈویژن اوردیگردرجنوں کارکن شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر غورکیاگیاکہ گذشتہ چارسالوں سے ہماری کوششیں رہی کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپرسوات میں منظم ہو، اس سلسلے میں پارٹی ہائی کمان، صوبائی قیادت کو وقتاً فوقتاً اگاہ کیاگیااورساتھ ہی خبردارکیا کہ مخالفین پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں، جبکہ پارٹی کی طرف مضبوط پلیٹ فارم نہ ہونے کیوجہ سے پارٹی انتشار کاشکارہے لیکن ہماری باتوں پر غورنہیں کیاگیابحالت مجبوری ہم تمام اپر سوات کے کارکن اکھٹے ہوتے ہیں اورآئندہ لائحہ عمل کیلئے مضبوط تنظیم بنارہے ہیں اس حوالے سے نجیب اللہ، افضل خان، میاں زیب خان، شاہ جی، عبدالجبار، احمدزیب، خورشیدعلی خان، میاں حسین احمد، نجیب اللہ انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارٹی کومنظم کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس سلسلے میں ہم نے تمام کارکنوں سے صلاح ومشورے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرہم بروقت قدم نہ اٹھاتے تو پارٹی کاشیرازہ بکھیرجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے سے عہدیداروں کاانتخاب کرتے ہیں تاکہ نئی قیادت تعمیری جذبے کے تحت کام کرکے پارٹی کو منظم کرکے ہرقسم چیلنج کے لئے تیارکرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی سطح اور صوبائی سطح پر پارٹی کیلئے ہرقسم قربانی دینے کیلئے تیارہیں اس حوالے باہمی مشاورت سے نمائندوں کاانتخاب کیاگیاجس کے مطابق صدر نجیب اللہ،جنرل سیکرٹری محمدافضل خان، سینئرنائب صدر نجیب اللہ انجم،نائب صدر اخترگل، انفارمیشن سیکرٹری میاں حسین احمد آف مدین یہ عہدیدار اپرسوات کے لئے جبکہ تحصیل مٹہ کیلئے ان عہدیداروں کاانتخاب کیاگیااوراس کے علاوہ تحصیل بحرین، تحصیل کالام، مدین، تحصیل چارباغ، تحصیل خوازہ خیلہ کے عہدیداروں کاانتخاب کیاگیااجالس میں اس بات کاعہدکیاگیاکہ آج سے ہمارے دن رات کو شش ہوگا۔ کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپرسوات میں مضبوط قوت بناکر ہرچیلنج کے لئے تیارکریں۔اس موقع پر نومنتخب ارکان نے کہا کہ اگربروقت قدم نہیں اٹھایاتو اپرسوات سے پیپلزپارٹی کاصفایاہوجاتاانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط جماعت ہے اور عوام کی قوت سے پارٹی کی جڑیں عوام میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے مرکزی اورصوبائی قیادت ملک بھر میں تمام ضلعوں میں پارٹی کومنظم کرنے کیلئے تنظیم سازی کریں۔ اورایسے لوگوں کوسامنے لائے جائیں جو کہ مشینی جذبے کے تحت پارٹی کی خدمت کرسکے انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے سوات میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت تھی لیکن کسی نے پرواہ نہیں کی اب یہ حالت ہے کہ کارکن اٹھ کر پارٹی کوازسرنومضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس سلسلے میں جو رہ میں حجرہ نجیب اللہ خان میں منعقدہ اجلاس پارٹی کیلئے نیک شگون ثابت ہوگااوریہی سے یہ پیغام گھرگھرپہنچایاجائیگا کہ ہم سب مل کر پارٹی کو مضبوط کریں۔