سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل انتظامیہ کبل کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی خان کی قیا دت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالئی گئی جس میں تحصیل انتظامیہ کے افسران، اہلکار سیا سی و سما جی شخصیات سمیت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شر کت کی شرکاء نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور قا بض بھا رتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، کشمیریوں کو جینے دو، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ، کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے با ز ے کی ریلی کبل کے مختلف بازاروں سے گزرتا ہوا کبل چوک میں اختتام پذیر ہوا جس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حا جی فضل مولا، محمد یو سف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے، کشمیری ہمارے جسم کا اقوام متحدہ کشمیروں پر قا بض بھارت کے جانب سے مظالم کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا ہم مقبو ضہ کشمیر کے عوام کے سا تھ ہر مشکل گھڑی میں شا نہ بشانہ ہونگے اور کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے طلباء اور استا تذ ہ نے بھر پور شرکت کی۔
تحصیل کبل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالئی گئی
