سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ دفعہ 144ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اور ضابطہ فوجداری 188 کے تحت ایف آئی آر کاروائی ہوگی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے جو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس کو من و عن عمل میں لایا جائے گا واضح رہے کہ تحصیل بحرین سے سابق ناظم یونین کونسل مانکیال شاہ محمد خان کو دفعہ144ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انکے خلاف ضابطہ فوجداری دفعہ 188 کی تحت ایف آئی آر درج کی گئی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت کی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ عوام کے مفاد کے لئے کیا گیا ہے اگر کسی کو اس میں شک ہے تو اپنے علاقے میں موجود کسی بھی محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کتنا ضروری ہے۔