سوات(مارننگ پوسٹ) بحرین کے علاقہ سور باٹ تور وال میں 7سالہ بچے کے فائر سے 4ماہ کا بچہ جان بحق بیٹے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ماں بھی چل بسی ، بحرین پولیس کے مطابق گذشتہ روز سور باٹ تور وال میں ساگر ولد محمد ذادہ عمر 7سات گھر میں کھیل رہا تھا کہ دریں اثناء تکیہ کے نیچے پڑے ہوئے پستول بھی ہاتھ آیا اور اسی دوران اچانک چل جانے سے بستر پر پڑے ہوئے 4ماہ کے بچے سمیر ولد بشیر پر گولی جا لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی اور بعد اذاں چل بسے اسی فوتگی سے جب ماں مسماۃ گل نرئی زوجہ بشیر عمر 21سال کو لگی تو وہ بے حوش ہوگئی اور اسی دوران وہ بھی صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی ۔پولیس نے لاش لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردی جہاں پر ان سے نمونے لیکر لیبارٹری ارسال کردئے ہیں ۔ایس ایچ او بحرین عمر رحیم خان نے کہا کہ ہم نے ہر طرف سے کیس کی تفشیش شروع کردی ہے اور بہت جلد معلومات حاصلہوجائیگی جبکہ یہ بھی معلوم ہو ا کہ گل نرئی کی شادی بشیر سے پسند کی شادی تھی اور سسرال والوں سے تعلقات بھی ٹھیک نہیں تھے ۔