سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مودی سرکار یہ حقیقت بھول رہے ہیں کہ مسلمان کیلئے جہاد سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پوری قوم لبیک کہتے ہوئے باہر نکلی ہے آج پاکستانی قوم نے متحد ہوکر دنیا کو دکھا دیا کہ مسئلہ کشمیر کے ضمن میں ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کا دل کشمیر میں دھڑکتا ہے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کے بدولت مسئلہ کشمیر آج عالمی سطح پر موضوع گفتگو ہے انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اپنے مظالم و جارحیت سے باز آجائے اب کشمیر اسکے ہاتھ سے نکل چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس عظیم الشان مظاہرہ میں ضلع بھر کے عوام کے علاوہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، اے ڈی سی محمد فواد خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، ضلعی انتظامیہ اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نماز جمعہ سے پہلے 12 تا ساڑھے بارہ بجے تک زبردست مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ افواج پاکستان اور پوری قوم جنگ کے لیے تیار ہے اگر اس بار جنگ چھڑگئی تو دنیا کے نقشے سے بھارت کا نام و نشان مٹ جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم پر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر جب تک آزاد نہیں ہوگا تب تک دنیا میں ان کا کیس وہ لڑیں گے آج انہوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے عوام وزیراعظم عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے جو نہ کسی کے سامنے جھکتے ہیں اور نہ ہی ڈرتے ہیں تو مودی کیا چیز ہے انہوں نے کہا کہ منزل بہت قریب ہے ہم کشمیریوں کو ان کاحق دلاکر بزدل مودی سرکار کے شکنجے سے چھڑائینگے اور جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا بہتر ہے کہ بھارت اپنے ظلم اور بربریت کا سلسلہ ختم کرے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے کشمیر کے مسلمان اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں بھارت کی بربریت ختم کرنے کا وقت آگیا ہے بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ہم آخری سانس تک کشمیریوں کے حقوق اور آزادی کیلئے لڑینگے مظاہرے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ایم پی اے عزیز اللہ خان گران اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔