سوات (مارننگ پوسٹ)تحصیل کونسل بابوزئ کے فنڈ منتقلی کا معاملہ ، تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے سیکرٹری بلدیات کے سامنے اُٹھا لیا ، اکرام خان نے فنڈ منتقلی کے حوالے سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تشویش سے سیکرٹری بلدیات کو آگاہ کردیا سیکرٹری بلدیات نے ٹی ایم او مینگورہ اور واسا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کو پشاور طلب کر لیاسیکرٹری بلدیات کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بابوزئی ٹی ایم اے مینگورہ کے تحصیل ناظم اکرام خان نے آج پشاور سیکرٹریٹ میں صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری بلدیات محمدظاہرشاہ خان سے ان کے دفترمیں تفصیلی ملاقات کرکے تحصیل بابوزئی ٹی ایم اے مینگورہ کے تحصیل کونسلران کے اور 2018،2019کے تعمیروترقیاتی کاموں کاADPواسا کمپنی مینگورہ کو منتقل کرنے کے بارے میں آگاہ کیااورکہاکہ کونسلران تحصیل بابوزئی نے اس سلسلے میں احتجاج کی دھمکی کافیصلہ بھی کیاہے اکرام خان نے واضح کہا کہ ہرماہ باقاعدہ طورپرمعاہدے کے مطابق واساء کمپنی کے ملازمین کے تنخواہوں کے علاوہ ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں وغیرہ کالکھوں روپیہ ٹی ایم اے مینگورہ ادائیگی کررہے ہیں، اسی موقع پر سیکرٹری بلدیات نے تحصیل ناظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسلران کوچاہئے کہ احتجاج اورجلسہ وجلوس نہ کیاجائے اورانشاء اللہ 3یا4اکتوبر کو سیکرٹری بلدیات کے دفترکوٹی ایم او مینگورہ تحصیل بابوزئی اورواساء کمپنی کے سی او کوپشاورکو طلب کیاگیاانشاء اللہ بہت جلد فنڈز کافیصلہ حل ہونے کایقین دہانی کرایاہے۔ اکرام خان نے تحصیل بابوزئی مینگورہ کے کونسلران کوہدایت جاری کیاکہ چاراکتوبرتک احتجاج جلسہ ومظاہرہ ملتوی کیاجائے۔ اکرام خان نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کے عوام کے حقوق اوران کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرونگا، اورکونسلران کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کررہاہوں۔ کونسلران ہماراقومی اثاثہ ہے۔ اوران کے فنڈز وغیرہ کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاؤنگا، مینگورہ شہراورتحصیل بابوزئی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت وقت سے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہاہوں۔