سوات(نامہ نگار)ملم جبہ اسکی ریزارٹ اور پاک فوج کے تعاون سے سر سبز و شاداب پاکستان کے تحت پندرہ سو پودے لگائے گئے، بہترین ماحول کے لیے دس ہزار مزید پودے لگائیں گے، جنرل مینجر ملم جبہ اسکی ریزارٹ پیر وارث خان۔تفصیلات کے مطابق سوات کے جنت نظر وادی ملم جبہ میں اسکی ریزارٹ اور پاک فوج کے تعاون سے سر سبز و شاداب پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کردیا جس میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں نے خوب شرکت کی، سیاحوں نے خود پودے لگا کر مہم کا آغاز کر دیا،ملم جبہ اور گرین ویلی میں پندرہ سو کے قریب پودے لگائیں جبکہ مزید دس ہزار پودے لگائیں جائینگے۔اس موقع پر پاک فوج اور اسکی ریزارٹ کے جنرل مینیجر پیر وراث خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سر سبز و شاداب پاکستان خوشحال، مستحکم اور صحت مند ملک کی نوید ہے اور موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک کا بچہ بچہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں جس سے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے۔
ملم جبہ میں اسکی ریزارٹ اور پاک فوج کے تعاون شجر کاری مہم کا آغاز
