ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌسوات(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اربوں روپوں کی معافی کرپشن کی بد ترین مثال ہے۔قوم کی پیسوں کو باپ کی دولت سمجھ کر بندربانٹ کر ڈالا۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں۔کشمیر کا سودا کرکے کروڑوں عوام کے جذبات کاخون کیا گیا۔کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم جراتمندانہ فیصلے کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارباغ میں تفہیم القرآن کلاس کے اختتام اور بعد ازاں تحصیل مٹہ اور تحصیل چارباغ میں دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی دین کی غلبہ اور اسلامی فلاحی معاشرہ کی جد وجہد ہے۔جماعت اسلامی کی قیادت ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔جبکہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں۔حکومت نے قوم کا پیسہ باپ کا پیسہ سمجھ کر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے من پسند لوگوں میں بانٹ دیا ہے۔کشمیر پر قوم جر اتمندانہ فیصلے کی منتظر ہیں۔لیکن حکومتی بیانات سے ایسا ظاہر ہورہاہے جیسے کشمیر کا سودا ہوچکا ہیں۔
موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں،قوم کی پیسوں کو باپ کی دولت سمجھ کر بندربانٹ کر ڈالا،محمد امین
