پشاور (آن لائن)وزارت داخلہ نے آٹو میٹک اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اسلحہ لائسنس عام افرادکو نہیں ملے گا اورصرف اعلیٰ حکومتی عہدیدار، وزراء ، یا بیوروکریٹس ہی لے سکیں گے ۔ بیرون و اندرونی ممالک سے تحائف کی مد میں آنے والے اسلحہ کو بھی لیگل کر اسکیں گے ۔ صدر ، وزیر اعظم ، وزراء ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ لائسنس لے سکیں گے۔ گریڈ 22کے آفیسر سرکاری ادارے اور دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی لائسنس مل سکے گا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے
وزارت داخلہ نے آٹو میٹک اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کر دی
