پشاور( )محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ایک اورانقلابی اقدام کے طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں طالبات کو سہولیات کی فراہمی اورخواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری ویمن اور اسسٹنٹ کنٹرولر ویمن کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ خوایتن کیلئے مختص نئی آسامیوں پر تعینات آفیسرز بورڈز میں طالبات کے معاملات کی انچارج ہوں گی جن کا کام طالبات کی رہنمائی کرنا اور ان کے مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرنکالناہوگا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ خواتین آفیسرز کے بھرتی ہونے سے طالبات کے مسائل میں کمی آنے کیساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تعلیمی بورڈز سے طلبہ اورطالبات دونوں کا واسطہ ہوتاہے۔ اس لئے طالبات کے مسائل کے ادراک کیلئے یہ فیصلہ کیاگیاہے تاکہ طالبات کی حوصلہ افزائی اور وہ پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کرداراچھے طریقے سے ادا کرسکیں۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نقل کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی جبکہ امتحان کے نتائج بھی خالصتاً میرٹ پر ہوں گے۔
وزیراعلی محمود خان کی ہدایات پرتعلیمی بورڈز میں اسسٹنٹ سیکرٹری اوراسسٹنٹ کنٹرولرویمن کی منظوری
