سوات  (مارننگ پوسٹ)   وادئی کالام کے نواحی علاقے سان بانڈہ میں ٹمبر مافیا نے دوبارہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔درجنوں درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے، جس سے سلیپر بنا کر سمگل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وادئی کالام کے مختلف مقامات پر اس وقت درختوں کی کٹائی ہورہی ہے۔ عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایف او کالام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔