سوات(مارننگ پوسٹ)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی،چیئرمین شیرین ذادہ کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر نیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری سعیدالرحمن،فیاض ظفر،سیدشہاب الدین،سلیم اطہر اور دیگر عہدیداروں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی اور کہاکہ سوات کے صحافی اس غم میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کے والدہ کی وفات پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا تعزیت کا اظہار
