سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں وزیر اعظم پاکستان کا خوشحالی منصوبہ برائے ٹراؤٹ فارمنگ کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مدین میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اراکین صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اور فضل حکیم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں انقلاب لانے کے لئے آئے ہیں۔ زراعت کو سابق ادوار میں نظر انداز کیا گیا۔ اب حکومت تین سو ارب روپے کے منصوبے لارہی ہے۔ سوات میں ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کو چار سو ٹن سے بڑھا کر 14 سو ٹن تک بڑھایا جائے گا۔ فشریز کے منصوبوں پردو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و ماہی گیری محب اللہ خان نے کہا کہ سوات میں چار سو مزید ٹراؤٹ مچھلی کی ہچریاں بنائی جائیں گی جن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور ان کی آمدنی بڑھ جائے گی۔
سوات میں ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کو چار سو ٹن سے بڑھا کر 14 سو ٹن تک بڑھایا جائے گا،محب اللہ
