سوات (مارننگ پوسٹ) سیالکوٹ سے آنے والا24سالہ سیاح دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ سفیان، باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے فوٹو کھینچ رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے دریائے سوات میں ڈوب گیا۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بعد میں خوازہ خیلہ کے مقام پر ان کی لاش برآمد کی جس کے بعد میت کو سیالکوٹ روانہ کردیا گیا۔
فوٹو کھینچتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے 24 سالہ سیاح دریائے سوات میں ڈوب گیا،لاش برامد
