خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سےسیاحتی علاقوں کی سڑکیں پر برف جم گئی ہیں، محکمہ موسمیات نے کئے روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔
ملک بھر میں سردی نئے نئے ریکارڈ بنارہی ہیں، سوات میں موجودہ ٹھنڈ نے پرانے ریکارڈ توڑ دیئے، کالام کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف ہی برف کے نظارے ہیں تو مینگورہ شہر اور مختلف میدانی علاقے یخ بستہ ہواؤں کی لیپٹ میں ہیں، بالائی علاقے مالم جبہ اور شانگلہ میں برفباری کےبعد سڑکوں پر برف جم جانے سے مقامی اور سیاحوں کو گاڑی میں سفر کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہیں۔ سوات ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مالم جبہ آنے والے سیاح گاڑی ٹائر چین اپنے ساتھ ضرور لائیں تاکہ کسی بھی ناشگوار واقع سے بچا جاسکے
دوسرے جانب مینگورہ شہر میں قلفی جما دینے والی سردی میں پانی بھی لائنوں میں جم گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئے روز تک سردی کی شدت میں کمی کا امکان نہیں،سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔