سوات (مارننگ پوسٹ) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ نے حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے نئے کرایہ نامے جاری کردیئے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی مقامی قیمت فی لیٹر 131 روپے ہے، نئے کرایہ نامے میں تعلیمی اداروں کے طلبہ، دینی مدارس کے طلبہ، نابینا، معذور اور بزرگ افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔ تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور ٹی ایم اوز بس اڈوں میں نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں کمی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ کیجانب سے نئے کرایہ نامہ جاری
