سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ بلدیہ کمار سورن سنگھ کاقاتل اور دہشت گرد ہے، اور اس نے پناہ کیلئے بھی دہشت گرد ملک بھارت کا انتخاب کیاہے بلدیو کمار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے اوران کااستقبال کرنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیاجائے، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بلدیو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اورغیراخلاقی کاموں میں ملوث بلدیو کمار نے اپنے سگے خالہ کو قتل کیاہے وہ ایک کم ظرف اورناپسندیدہ شخصیت ہے وہ ایک نمک حرام شخص ہے جنہوں نے اپنے خالہ کو قتل کرکے ایک دہشت گرد ملک جاکر پاکستان کے خلاف بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پیسوں کے خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں انہوں نے ذاتی مفادات کے لئے اپنی حیثیت بھی تبدیل کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیوقاتل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دہشت گرد بھی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیوایک غدار ہے ان لوگوں کو بھی شامل تفتیش کیاجائے، جنہوں نے ان کے ساتھ عدالت میں بھرپور ساتھ دیااوران کی حلف برداری کے تقریب میں شریک ہوئے اور سوات آنے پران کااستقبال بھی کیاانہوں نے کہا کہ ان کی کردار پراگربحث کی جائے، تو یہ ایک لمبی داستان ہے، انہوں نے کہا کہ سوات اورپاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اس حوالے سے ان کے بھائیوں اورخاندان کے دیگرافراد نے کھل کر میڈیا کے سامنے کہاہے انہو نے کہا کہ میں ان کے بھائیوں اورخاندان کے دیگرافراد کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے بلدیوکے ہرزہ سرائی کی مکمل تردید کی، اور پاکستان سے وفاداری کاکھل کر اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ سورن سنگھ کے قتل کے بعد بلدیوکوسکون نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک اوراپنے خاندان سے غداری کی ہے۔ اور ان کی اس مذموم عزائم کوخاک ملانے کاوقت آگیاہے۔
بلدیہ کمار سورن سنگھ قاتل اور دہشت گرد ہے،عزیزاللہ گران
