سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی میڈیا کوریج پر سیدو ہسپتال میں پابندی لگا دی گئی، اسپتال کے ایم ایس نے میڈیا کوریج پر خودساختہ پابندی لگادی، تفصیلا ت کے مطابق سوات میں ڈینگی کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہےجس کے وجہ سے سیدوشریف اسپتال میں مریضوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اسپتال میں صفائی نہ ہونے کی برابر ہے ادویات ناپیدہے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامناہے زیادہ تر مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرنے پر مجبورہے اسپتال کے عملہ کارویہ انتہائی خراب ہے۔ جبکہ دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس کے جانب سے میڈیا کوریج پر خودساختہ پابندی لگادی گئی ہے اور جگہ جگہ بینرز لگائے گئے جس پر میڈیا کے نمائندو ں اور ریکارڈ کی پابندی کے نوٹس لگائے گئے ہیں۔ سوات الیکڑانک میڈیا کے صدر اور دیگر کابینہ کے افراد نے ایم ایس کی خودساختہ میڈیا پابندی پر سخت تنقیدکی ہے اور اس کو آزادی اظہارپرپابندی قرار دی ہے۔ اور سیدوشریف اسپتال ایم ایس کے خلاف وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔