سوات (مارننگ پوسٹ) چارباغ پولیس کی کاروائی، بھینس چور گروہ ارکان گرفتار، ان کے قبضے سے تین بھینس اور 500کلو دھان برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدیت پر ڈی ایس پی حبیب اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چارباغ بخت اللہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھینس چور گروہ ارکان گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے تین عدد بھینس،500کلو دھان اور 88000روپے برامد کرلیں، مورخہ 06-11-2019کو گوہر علی ولد محمدا شرف سکنہ شنگرئی چارباغ کے چھت سے 500کلو دھان (شولے)چوری رپورٹ درج روزنامچہ کرکے حسب ضابطہ انکوائری شروع کی گئی، اس طرح مورخہ 27-01-2020کو بوقت شب مدعی کے بھائی محبوب علی کے تین عدد بجلی میٹر اور شلٹر کو ملزم /ملزمان نامعلوم نے اگ لگا کر جس میں 7عدد چوکاٹ10عدد چارپائی و گھاس کوترہ مشین اور اشیاء جل کر خاکستر ہوچکے تھے یعنی کل 150000 روپے کا نقصان ہوچکا تھا، مدعی محبوب علی کے پورٹ پر انکوائری حسب ضابہ شروع کی گئی اسطرح مورخہ30-01-2020کو بوقت شب کسی ملزم/ملزمان نامعلوم نے گوہر کے مویشیاں غوجل سے تین راس بھینس ازقسم پنجابی کل مالیت 750000روپے چوری کرکے لے گئے تھے، جس پر ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چارباغ بخت اللہ خان اور ان کے ٹیم ایس آئی او ایل ایل روش علی خان،اے ایس آئی نثار خان اور یگرنے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ تین عدد بھینس اور 500کلو دھان(شولے)اور 88000 روپے برآمد کرلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان جتنا بھی ہوشیار ہو کوئی نہ کوئی ثبور چھوڑ جاتے ہیں، بھینس چوری کرنے والے رات کو ملزمان سے ایک پرس گرگئی تھی جس کی تلاشی کرکے ایک شناختی کارڈ ملا جس کی مدد سے ہم نے دن رات ایک کرکے عمر زمان ولد حکیم خان سکنہ الاباد، عجب خان ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ،ریاض عرف مومن ولد انظر گل بیدرہ مٹہ، سید باچا ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ، اکبر زادہ ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوادیا اور مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان دوسری مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔