سوات(مارننگ پوسٹ)پی ٹی آئی ٹائیگرز نے خیبرپختونخوا میں حکومتی عہدیداروں میں ردوبدل بارے پنجاب کی تقلید کرنے کامطالبہ کردیا، پارٹی اورعمران خان کے وژن کو بدنام کرنے والوں کونکال باہر کرنا وقت کاتقاضہ قرار، کرپٹ اوربدعنوان عناصر کاحکومتی عہدوں پرمزید رہنا پارٹی اورحکومت کی بدنامی کاسبب بن رہا ہے، پی ٹی آئی ٹائیگر کھل کر میدان میں آگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات ٹائیگرز کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت فضل ربی بھائی منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی امورکے علاوہ دیگرحکومتی عہدیداروں کے کردار کے بارے تفصیل کے ساتھ بحث ہوئی، اس موقع پر ٹائیگرز نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ صوبائی حکومت میں شریک بعض لوگ حکومت تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کیلئے بدنامی کاباعث بنتاجارہاہے ان کی کرپشن اوربدعنوانیوں کیوجہ سے تحریک انصاف کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہے اس موقع پر فضل ربی بھائی نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے ٹرانسپورٹ اڈہ لیاہے ان کے ساتھ یہ رقم کہاں سے آئی ہے انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائے کہ سیاست سے پہلے یہ لوگ کتنے پانی میں تھے، انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمیں ایسے شواہد مل چکے ہیں کہ وہ کتنے کرپشن کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت میں شامل ایسے افراد کی لسٹ حاصل کی ہے جو حکومت میں رہتے ہوئے بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے لئے بدنامی کاباعث بن رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت پنجاب اورخصوصاً وزیراعلیٰ یزدار نے اپنے ترجمان اوردیگر ان لوگوں کو ہٹادیاہے جو حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جو غیرقانونی بھرتیاں کی گئی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔
سوات پی ٹی آئی ٹائیگرز کھل کر میدان میں آگئے، پارٹی کو بدنام کرنے والوں کونکال باہر کرنا وقت کاتقاضہ قرار دے دیا
