مینگورہ میں نشہ کے عادی نوجوان نے گھر میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے شاہدرہ میں چوبیس سالہ نوجوان عابدالرحمان ولد طالع مند کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی تھا۔ گزشتہ آدھی رات کو گھر آنے کے بعد کمرے میں ہی خودکشی کرلی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
مینگورہ جواں سال لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کردیا
