سوات (مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انورکے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جار ی اپریشن، سوات پولیس نے گزشتہ15روزکے دوران35.788کلو گرام چرس،1.727کلوگرام ہیروئن،آئس 120گرام،29لیٹرشراب برآمد کی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے25 بندوقیں مختلف بور،ہینڈ گرنیڈ2عدد،1عدد رائفل،47پستول،671کارتوس،چاقو 2عدد برآمد کیں،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران6مجرمان اشتہاری گرفتار کیے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 667،31گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا گیا جبکہ488،37 اشخاص کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS) چیک کیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس میرے موبائل نمبر 03461119304 پر اطلاع دے اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف بعد تصدیق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عوام سے پُرزور اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع ہو سکیں۔