سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں خود غرض اور مفاد پرست لوگ نہیں چل سکتے ہماری حکومت میں رشوت اورکمیشن لینے والوں کی جگہ جیل ہے جبکہ ان عناصرکیلئے ہمارے دروازے بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس میں کارکنوں اور شہریوں کے مسائل سننے کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام کو تبدیل کرکے لوگوں کو ایک صاف اور شفاف نظام دے گی ہم ہرقیمت پر تبدیلی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں ان کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کارکنان ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ترقیاتی کاموں میں کرپشن نہ ہونے پائے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پارٹی منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کیساتھ ایک ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس ملک کو اندھیروں سے نکالا جا سکے۔
ہماری حکومت میں رشوت اورکمیشن لینے والوں کی جگہ جیل ہے ،فضل حکیم
