سوات(مارننگ پوسٹ)سکول طلبہ کا ڈیم بناؤ ملک بچاؤکے حوالے سے واک اور چندہ مہم ،سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ نے اپنی طرف سے چندہ جمع کرایا،شرکاء نے عوام میں ڈیموں کی اہمیت کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے پرزوردیا ،بینرزاورپلے کارڈاٹھائے طلبہ سکول پرنسپل اورڈائریکٹر کی قیادت میں مختلف بازاروں سے گزر کرسوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، گذشتہ روز سوات برن ہال سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ڈیم بناؤ ملک بچاؤ کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی اور سکول سے نکل کر نشاط چوک سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سکول ڈائریکٹر جاویدخان لالا اور پرنسپل سیف اللہ خان نے کہاکہ کسی بھی ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی اورپانی فراہم کرنے میں ڈیموں کا اہم کردارہوتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاؤن کریں گے تاہم عوام کو بھی اس کار خیر حصہ لینا چاہئے جبکہ دیگرپرائیوٹ اور سرکاری سکولوں کو بھی چاہئے کہ وہ سوات برن ہال سکول اینڈکالج کی طرح اس سلسلے میں چندہ مہم اور واک کا اہتما م کریں،انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور آبپاشی کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے ، دیامراوربھاشا ڈیم کا منصوبہ قومی معیشت کیلئے زندگی کی علامت ہے جسے جلد ازجلد تکمیل تک پہنچانا چاہئے ڈیم قومی اثاثہ ہے ان کی اہمیت کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اورعوام بھی ڈیم بنانے کیلئے چندہ اکھٹاکرکے ملک اورعوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ کرنے میں کرداراداکریں،اس سے قبل سکول طلبہ ،اساتذہ اور دیگر سٹاف نے چندہ جمع کیا۔