(سوات)خیبرپختونخواہ میں کورونا سے ایک اورڈاکٹرشہید ہوگئے۔
سابقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بونیر اور سابقہ ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات ڈاکٹر امیرسلطان کورونا سے شہید ہوگئے۔
پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرامیر سلطان گزشتہ ایک ہفتے سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں کورونا آئی سی یو میں وینٹیلٹر پر تھے.ڈاکٹر امیر سلطان کا نماز جنازہ آج رات 11 بجے شگئی سیدوشریف میں ادا کی گئی۔