سوات (مارننگ پوسٹ)سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا ۔ پولیس کے مطابق تین نوجوانوں وقاص ، مہران اوررضاشاہ ،بارہ سالہ (س ا)کو ز بر د ستی اٹھاکرایک کمرہ میں لے گئے جہاں بچے کو اجتماعی تشددکا نشانہ بنایاگیا ۔ بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا،متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔