سوات (مارننگ پوسٹ) ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے تحت سحری و افطاری کے اوقات میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے معائنے بھی شروع کر دئیے ہیں اس سلسلے میں ضلع کی ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود ان اوقات میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کی خدمات کے مراکز کا معائنہ کریں اور وہاں اشیاء خوردونوش کے معیار کے علاؤہ حفظانِ صحت کی صورتحال بھی چیک کریں گزشتہ رات سحری کے وقت چھاپوں کے دوران ناقص خوراک اور حفظان صحت کی خراب صورتحال کی پاداش میں ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا اور دو ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرکے انکی موقع پر وصولی یقینی بنائی گئی جبکہ پانچ ہوٹلوں میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وارننگ جاری کی گئی تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کے مالکان کو صورتحال میں مزید بہتری نہ لانے کی صورت میں آئندہ زیادہ سخت کاروائی اور بھاری جرمانہ وصولی کی تنبیہ بھی جاری کی گئی۔