سوات(مارننگ پوسٹ)مسرت احمد زیب واحد خاتون ہے جنہوں نے جنرل نشست سے درخواست دی تھی انکو ٹکٹ ملنے سے سوات سے دہشت گردی کا تاثر ختم ہوجاتا ،سوات میں عام انتخابات کیلئے سوات کے حلقہ این اے تھری سے سابق ایم این اے اور والئی سوات خاندان کی اہم شخصیت مسرت احمد زیب نے این تھری سوات ٹو سے جنرل نشست پر انتخاب لڑنے کیلئے درخواست دی تھی جسکو ٹکٹ نہیں دیا گیا اگر انکو ٹکٹ دیا جاتا تو سوات میں دہشت گردی اور طالبانزیشن کا تاثر ختم کیا جا سکتا تھا مسر ت احمد زیب اور انکے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے کے وجہ سے ن لیگ سوات کے کارکنوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اورانہوں نے حکام بالا سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔