پشاور ( مشرق اخبار سے) اے این پی کی جانب سے اپنے پارٹی رہنمائوں کی پی ٹی ایم کے جلسوں اور احتجاج میں شرکت سے روکنے کے بعد پا کستا ن تحر یک انصا ف نے بھی پا رٹی کے مقامی قا ئد ین اور ورکرز کو پختو ن تحفظ مو منٹ کی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے جاری احتجاج میں اے این پی نے اپنے عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کو پی ٹی ایم کے احتجاج میں شرکت سے منع کرنے کے ساتھ بعض رہنمائوں کی ممبر شپ بھی معطل کی تھی جبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ریجنل صد ر اور صو با ئی وزیر اطلا عا ت شا ہ فر ما ن کی جانب سے صو بے کے تما م ضلعی صدو ر کے نا م جا ری ہدا یات میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا اور پشاور میں پختو ن تحفظ مو ومنٹ کے نا م سے ایک تحر یک شرو ع کی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی سمیت دیگر سیا سی جما عتو ں کے قا ئد ین اور ورکرز کو شر کت کے دعو ت نا مے مو صو ل ہو رہے ہیں جن کی روشنی میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیا دت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کو ئی بھی کا رکن اور عہد ید ار مذکورہ تقا ر یب اور ریلیو ں میں شر یک نہیں ہوگا کیونکہ پختو ن تحفظ موو منٹ جو بھی ایجنڈ ا لے کر آئی ہے اس سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور قا ئد ین کا کو ئی تعلق نہیں ۔