سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سوات کے سکولوں اور شہری علاقوں میں عوام کو صحت بخش خوراک کے بارے میں آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے اتھارٹی غذائی ماہرین کی ٹیم سوات کی تحصیلوں بابوزئی، مٹہ، بریکوٹ، خوازہ خیلہ اور بحرین کے بازاروں میں دکانداروں اور عام شہریوں جبکہ سکولوں میں جا کر طلبہ و طالبات کو محفوظ خوراک کے بارے میں مفید معلومات اور آگاہی دے رہے ہیں بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک دینے کی افادیت بتانے کے ساتھ ساتھ نقصان دہ غذائی اشیاء کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جاتی ہے اسی طرح بعض مضر صحت اور حرام چیزیں جن پر پابندی ہے کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں نہ صرف بازاروں میں معائنہ ٹیمیں باقاعدگی اور پوری کامیابی کے ساتھ کام کر رہی ہیں بلکہ اب غیر محفوظ خوراک کی فراہمی کی روک تھام پر بھی پوری توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوگوں بالخصوص بچوں کو اچھی اور ناقص خوراک کی تمیز کرنے میں آسانی ہو۔