سوات(مارننگ پوسٹ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی مینگورہ میں اہم کارروائی ماسٹر فوڈز میں زائد المیعاد اشیاء برآمد ،ٹیم کی کارروائی ،تمام اشیاء کو قبضہ لے لیا،صفائی کی ناقص نظام ، فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ لاکھ جرمانہ،ائس فیکٹری کو بھی چالیس ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا،گزشتہ روزخیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ماسٹرز فوڈز پر چھاپہ مارا،ذرائع کے مطابق ماسٹرز فوڈز میں مشروبات تیار ہوتے ہیں تاہم ان مشروبات میں استعمال ہونیوالے اشیاء ایکسپائر ہوچکے تھے ،دوسرے کارروائی میں شفیق ائس فیکٹری کو ائس کریم میں شکرین استعمال کرنے پر چالیس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔