سوات   (مارننگ پوسٹ)   سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں بدنظمی اور انتشار پھیلانے کی پاداش میں شریعہ اینڈ لاء کے 8 طلبہ کو خارج اور دیگر 12 طلبہ کو معطل کردیا ہے۔ ایم پی اے فضل حکیم کا بیٹا سلمان معطل اور بھتیجا جنید بھی خارج کردیا گیا ہے۔ سوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن/ پرووسٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شریعہ اینڈ لا کے 8 طلبہ شہاب، ادریس، اعزاز، تیمور، احتشام، رئیس، جنید اور سلمان خارج کردیے گئے ہیں۔ دیگر 12 طلبہ کو معطل کردیاگیا ہے۔ ان طلبہ نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں بد نظمی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔