سوات  (مارننگ پوسٹ)   سوات میں ایک اور پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر تبدیل کرکے سی پی او حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیے گئے۔مٹہ میں تعینات ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان کو فوری طورپر تبدیل کرکے سی پی او پشاور میں حاضرہونے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل نواحی علاقے کوزہ درشخیلہ میں مسجد تنازعہ پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے جیل جانا پڑا، جس پر مبینہ طور پر ڈی ایس پی پیرسید خان کو نشانہ بناکر سی پی او تبدیل کردیا گیا ہے۔