سوات(مارننگ پوسٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے سوات اور بونیرکے درمیان کی وادی ایلم میں پہلا ہیری ٹیج پارک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا پارک کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ امسال مرتب کی جائے گی جس کے بعد پارک کے قیام کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں بونیر اور سوات کے درمیان واقع وادی ایلم کا انتخاب ہیری ٹیج پارک کیلئے کیا ہے جو اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا پارک ہوگا پارک کی فیزبلٹی رپورٹ کی تیاری کیلئے ابتدائی طور پر 50لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جس کے بعد پارک کے قیام سے متعلق مزید فنڈز مختص کیا جائے گا وادی ایلم ہندو مذہب کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے محکمہ آثار قدیمہ ذرائع کے مطابق اسی وادی کی فینسنگ کی جائے گی اور اسے شہریوں کیلئے محفوظ بنایا جائے گا اسی طرح اس میں سیاحوں کیلئے ٹریک بھی بنایا جائیگا اور اسے پارک کی شکل دی جائے گی ۔محکمہ ذرائع کے مطابق اس مقام کو مذہبی سیاحت کیلئے استعمال کیا جائیگا ایلم ویلی کو ہندو اور بدھ مت کے پیروکاروں کیلئے محفوظ بنایا جائیگا۔
وادی ایلم میں پہلا ہیری ٹیج پارک قائم کرنے کا فیصلہ
