سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں مدتوں بعد پاکستانی قوم کو سچا، مخلص اور غریبوں کا درد رکھنے والا لیڈر نصیب ہوا ہے جو محروم طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے اور غریبوں کو بھی اپنے ادھورے خواب پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین جتنا چاہے شور مچائیں مگر خوشحالی کا سفر مکمل ہو کر رہے گا پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور عام آدمی اوپر آئے گا قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے عمران خان ہی ایسا لیڈر ہے جو پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عزم و حوصلہ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکومتوں میں کرپشن کرنے والے آج اپنے معصوم چہرے بنا کر جمہوریت بچانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن عوام جان چکے ہیں کہ جمہوریت کو نہیں بلکہ انکی لوٹ مار سے جمع دولت کی واپسی کا خطرہ ہے اور یہ بھی طے ہے کہ انہیں ہر حال میں لوٹا ہوا پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کرنا پڑے گا۔