سوات(مارننگ پوسٹ) پریس کلب میں مبارکباد کا سلسلہ جاری، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، گذشتہ روز چیمپر آف کامرس کے صدر عدنان،نائب صدر علی شیر میاں،سابقہ صدر یوسف علی خان، کالم نویس، شاعر، ادیب اور سماجی شخصیت روح الامین نایاب نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئے منتخب عہدیدار سوات کے ترقی و تعمیر میں اپناکردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم عوام کی اواز اعوان بالا کو پہنچائیں گے۔
سوات پریس کلب میں مبارکباد کا سلسلہ جاری
