سوات (مارننگ پوسٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ، نیبر ہوڈ کالج کالونی میں ناظم کو اطلاع دیئے بغیر ڈیلی ویجیز پر دو افرادبھرتی کر لئے ، ناظم کا شدید احتجاج تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ ،گذشتہ روز اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردار الملک نے اپنے حکم پر دو افراد شاہد خان اور مدثر خان کو ڈیلی ویجیز پر سیدو ہسپتال کے لئے بھرتی کرکے نیبر ہوڈ ناظم صدیق خان کو چھٹی نمبر 1867بمورخہ یکم جنوری 2019 جاری کردیا ، اور حکم دیا کہ مذکورہ بالا افراد کو 500روپے یومیہ اجرت دی جائیں ، جس پر ناظم صدیق خان نے انکار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ اختیار انکا نہیں بلکہ میرا ہے ، اسلئے مذکورہ افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت ، وزیر بلدیات اور دیگر حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔
سوات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا ناجائز اختیارات کا انکشاف،دو افراد کو غیر قانونی بھرتی کرلیا
