سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات نے لالکو تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل جنگلات، تعلیم، صحت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تھے ڈی سی سوات نے لالکو کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا جبکہ عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، تعلیم، صحت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ پر مسائل سنے گئے
