سوات(مارننگ پوسٹ)سیدو شریف گراسی گراونڈ میں پہلا سوات یوتھ انڈر 21 خیبر پختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کل بروز منگل بریکوٹ یوتھ اکیڈمی بمقابلہ باجوڑ یوتھ اکیڈمی کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، میچ اپنے مقررہ وقت 4:00 بجے سہ پہر شروع ہوا میچ کے پہلے حاف میں بریکوٹ اکیڈمی کے ٹیم نے ایک گول کیا جس کے مقابلے میں باجوڑ ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اسی طرح دوسرے حاف میں بریکوٹ اکیڈمی کے ٹیم نے 3 مزید گول کر ڈالے جس کے مقابلے میں باجوڑ ٹیم میچ کے آخر تک کوئی گول نہ کرسکی جو بریکوٹ ٹیم کے ٹیم نے 0-4 سے میچ جیت لیا میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ شائقین سے کچا کچھ بھرا تھا کل بروز بدھ مینگورہ یوتھ اکیڈمی اور بٹخیلہ یوتھ اکیڈمی کے مابین کھیلا جائیگا