سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہدایت کی ہے کہ مینگورہ بازار کی اندرونی سڑکوں پر فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے جو آہستہ آہستہ کھڈوں سے بھرنے لگے ہیں ساتھ ساتھ نکاس کا بھی پورا خیال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ حلقہ پی کے 5 میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کے سلسلے میں جن علاقوں کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں اُن سے رابطہ کرکے ان کی مشکلات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سیدو شریف دورہ کے بعد ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے اجلاس میں ضلع سوات کے تمام افسران پر زور دیا کہ جن علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے اُنہیں مزید تیز کیا جائے اور جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے ڈی ایچ او کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کا خطرہ موجود ہے ان علاقوں میں مچھر مار سپرے اور فوگ سپرے کیساتھ ساتھ وہاں پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ اس وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے خاتمے کیلئے ووٹ دیا ہے لوگوں کے طرف سے کسی بھی شکایت کا سخت نوٹس لیا جائے گا کیونکہ اپنے حلقہ کے لوگ مجھے بہت عزیز ہیں اور پھر اُن کیلئے ہم سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہیں ہماری خواہش ہے کہ عوام کے مسائل بغیر کسی سفارش حل ہوں اور سرکاری محکمے عوام کے تابع ہوں۔