(مارننگ پوسٹ)سوات، بونیر اور شانگلہ میں سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک کا امتحان ایک پرچے کے بعد پندرہ دن کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ میٹرک کا امتحان جمعہ کو شروع ہوا تھا اور میٹرک کے طلبہ و طالبات نے پہلے اسلامیات کا پرچہ دیا۔ سوات تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر محمد اسحاق نے رابطہ پر بتایا کہ آج ہفتہ سے امتحان کے تمام پرچے پندرہ دن کے لئے ملتوی کر دئے گئے ہیں۔ پندرہ دن بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
سوات تعلیمی بورڈ ، نہم و دہم سالانہ امتحان 15 دن کے لئے ملتوی
