سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوات میں عوام کو سوئی گیس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جس علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہو اس علاقوں میں بجلی پول تاروں سمیت پہنچائیں گے جبکہ سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اسلام پور اور سوات کے دیگر سیاحتی علاقوں میں سہولیات فراہمی مشن ہے اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرہونگے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے گزشتہ روز اپنے رہائشگا ہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی ایس خلیل احمد صلاح الدین یوسفزئی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طبقہ فکر لوگ کثیرتعداد مین موجود تھے سلیم الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز کام کے حل میں اپنی پوری کوشش کریں گے اور علاقے میں روزگار کی فراہمی اور مسائل ومشکلات خاتمہ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے
سوات میں سوئی گیس سے محروم علاقوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،سلیم الرحمان
