سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا سرخ پرچم تلے متحد ہونا حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے اے این پی ہی پختونون کی حقوق کی سیاسی جماعت ہے عوام کے مسائل ہر فورم پر آواز آٹھاتی ہے ایمل ولی کا دورہ سوات نہایت کامیاب رہا انہوں نے گھر گھر جاکر ولی خان بابا کا کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پارٹی کو از سر نو زندہ کیا اور سوات میں ایک سو پچاس سے زائد حجروں میں کارنرز میٹنگ میں ناراض کارکنوں کو منا کر پارٹی میں ان کوحیثیت دی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے ایمل ولی کے دورہ سوات کے کامیاب دورے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے کہا کہ سوات اور پورے صوبے میں اے این پی کے سوشل میڈیا کا ایک منظم پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے جس میں تمام سرگرمیاں عوام دیکھ سکیں گے اور خان بابا کے امن پیغام کو آگے لے جانے میں مدد ملیں گے شاہ دوران خان نے کہا کہ اے این پی کا مستقبل تابناک ہے اور عوام ایک پرچم تلے متحد ہے سوات ہماری پارٹی کا گڑھ ہے جس کا اندازہ اے این پی صوبائی صدر کے کامیا ب دورہ سوات سے کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا لہر شروع ہوا ہے جو کہ اصل شروعات سوات سے کی گئی موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے اور جلد ہی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کامیابی کا سہرا اے این پی کے سر سجے گاصوبے کے حقوق ہی کے حصول میں پارٹی سب سے آگے ہوگا