سوات(مارننگ پوسٹ)گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات میں بی ایس مڈ ٹرم امتحان شروع27اپریل کو اختتام پذیر ہوگا تمام انتظامات مکمل چارہزار سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں کل آٹھارہ سے زائد شعبے شامل کنٹرولر امتحانات پروفیسر سیرالحق کے مطابق امتحان کو شفاف بنانے کے لئے انسپکشن ٹیم بھی جس میں ادارہ کے سینےئراراکین پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی پروفیسر محمد سلیم پروفیسر ڈاکٹر انوارالحق کوار ڈینیٹربی ایس پروگرام پروفیسر ریاض خان ودیگر شامل ہیں تشکیل دیدی گئی تاکہ نقل کے رحجان کے خاتمے میں مدد کے ساتھ ساتھ صاف وشفاف طریقے سے امتحان کو اختتام پذیر ہو اور طلبہ میں تحقیق اور مطالعہ پر اپنا تمام تر توجہ دے سکیں پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی نے ایک امتحانی ہال کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا طلبہ بہتر مطالعہ کے ساتھ تحقیق بھی ضروری ہے جس کے لئے رٹہ کی ضرورت نہیں بلکہ تمام توجہ مطالعہ پر مرکوز رکھنا ضروری ہوتا ہے چئیرمین شعبہ انگلش پروفیسر محمد سلیم نے کہا کہ جہانزیب کالج میں بی ایس کی تعلیم بہتر طریقے سے دی جارہی ہے جس کے وجہ سے پورے صوبے میں اس کے طلبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ادارہ کے اساتذہ اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم کم وسائل کے باوجود دے رہے ہیں اور ان کی محنت کے وجہ سے ادارہ کے طلبہ ملک کے اعلی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں