سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ کے علاقے چپریال میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقے چپریال تھانہ کے حدود میں دور دراز علاقے کڑا مار میں شادہ شدہ خاتون مسماتہ (ن) کو مبینہ طور پر اپنے دیور رسول شاہ نے آتشین اسلحے سے قتل کردیا پولیس کے مطابق انہوں نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیاہے جبکہ قتل کے الزام میں ملزم کو بمعہ اسلحہ گرفتارکرلیاگیاہے، مقامی لوگوں کے مطابق مقتولہ کا خاوند سعودی عرب میں برسرروزگارہے اور ایک ماہ قبل مقتولہ گھر سے آشناکے ساتھ بھاگ گئی تھی جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہاہے۔